برطانیہ کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم پاکستانی طلباکی مشکلات میں اضافہ

برطانیہ کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم پاکستانی طلباکی مشکلات میں اضافہ
برطانیہ کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم پاکستانی طلباکی مشکلات میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر(محمد رضوان) برطانیہ کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم پاکستانی طلباکورونا کی وباکے باعث اپنی آن لائن کلاسز سے استفادہ حاصل کر رہے ہیںاور گھر سے تعلیم حاصل کرنے کے دوران یونیورسٹی کی بہت سی سہولیات سے محروم ہیں مگر اس کے باوجود تعلیمی ادارے طلبا سے پوری ٹیوشن فیس چارج کر رہے ہیں۔
پاکستانی طلبا کا کہنا ہے کہ آن لائن کلاسز کے لیے اتنی زیادہ فیس لینا مناسب نہیں ہے ہم بین الاقوامی طلبا پہلے ہی دوگنی فیس ادا کر رہے ہیں۔ 
بہت سے پاکستانی طلباکا کہنا ہے کہ ہمارے لئے آن لائن تعلیمی کلاسز کا تجربہ بالکل نیا ہے جس سے یونیورسٹی لیبارٹریز اور دیگر سہولیات سے محروم ہیں۔ برطانیہ میں دسمبر 2020 میں کورونا کی وبا میں شدت آنے کے بعد حکومت کی طرف سے تیسرے لاک ڈاون کا نفاذ عمل میں آیا جس کے نتیجے میں یونیورسٹیز اور دوسرے تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا۔
برطانیہ میں موجود بہت سے پاکستانی طلبا شکایت کر رہے ہیں کہ وہ بہت سے مہنگے رہائشی معاہدوں میں جکڑے ہوئے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ان میں سے بہت سے طلبا برطانیہ چھوڑ کر پاکستان واپس چلے گئے ہیں۔