اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا کی دنیا میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اداکارہ عائزہ خان اس وقت پاکستان کی سب سے ذیادہ انسٹاگرام فالوور رکھنے والی اداکارہ بن گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ عائزہ خان کے انسٹاگرام پر فولوورز کی تعداد 11ملین ہے گزشتہ سال ستمبر کے مہینے میں اداکارہ کے فولوورز کی تعداد 10ملین تھی۔فالوور کی تعداد 11 ملین ہونے پر اداکارہ نے مداحوں کو اس کی خوشخبری دی۔
View this post on Instagram
عائزہ خان کے بعد پاکستانی اداکارہ ایمن خان دوسرے نمبر پر ہے ان کے فولوورز کی تعداد 9.9ملین ہے جبکہ تیسرے نمبر پر اداکارہ منال خان 8.7 ملین فولوورز ہیں۔