کیا عائشہ عمر اپنے سے کم عمر لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے واضح کردیا

کیا عائشہ عمر اپنے سے کم عمر لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے واضح ...
کیا عائشہ عمر اپنے سے کم عمر لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے واضح کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نےکہا ہے  کہ وہ اپنے سے چھوٹے عمر کے لڑکے سے شادی کر سکتی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے  فیشن  میگزین کو انٹرویو دیا جس میں میزبان نےسوال کیا کہ ’کیا وہ اپنے سے کم عمر لڑکے سے شادی کر سکتی ہیں؟‘ جس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ"اگر  مجھے لگا کہ ایک لڑکا مجھ سے کم عمر ہے لیکن وہ ایک میچور  ہے،میری اس کے ساتھ ذہنی ہم آہنگی بن رہی ہے تو مجھے اس سے شادی کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہوگا،کیونکہ میرے نزدیک عمر صرف ایک نمبر کے علاوہ کچھ نہیں ہے“۔

عائشہ نے مزید کہا کہ ”آپ کی صحت،آپ کے سوچنے کا انداز،کھانا پینا اور ظاہری شخصیت آپ کی عمر ظاہر کرتی ہیں، کسی بھی انسان کی بائیولوجی عمر  آپ کی اصل عمر سے بہت مختلف ہوتی ہے۔

مزید :

تفریح -