"میں اس جسم فروش لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینکنے جا رہا ہوں" معروف پاکستانی اداکارہ کو دھمکیاں ملنے لگیں

"میں اس جسم فروش لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینکنے جا رہا ہوں" معروف پاکستانی ...
سورس: Instagram/sabeekaimam

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ماڈل سبیکا امام کو قتل، جنسی زیادتی اور تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں ملنی شروع ہو گئیں۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق سبیکا امام نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر کسی بدطینت صارف کی انسٹاگرام پوسٹ کا سکرین شاٹ پوسٹ کیا ہے جس میں اس شخص نے سبیکا امام کے بارے میں انتہائی غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے انہیں قتل کرنے، جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور تیزاب پھینک کر چہرہ مسخ کرنے جیسی دھمکیاں دے رکھی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ملزم اپنی اس پوسٹ میں لکھتا ہے کہ ”میں اس جسم فروش لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینکنے جا رہا ہوں۔ اس فحش فلموں کی اداکارہ، فاحشہ کو قندیل بلوچ کی طرح ہمارے معاشرے سے ’مٹا‘ دیا جانا چاہیے۔ میں نے اسے اور دانش تیمور کو ایک ہوٹل کے کمرے میں اکٹھے دیکھا ہے۔ ان دونوں نے شراب پی رکھی تھی۔ “واضح رہے کہ چند ہفتے قبل اداکارہ مشعل خان کو بھی انٹرنیٹ پر کسی بدقماش نے ایسی ہی دھمکیاں دی تھیں اور مشعل خان نے معاملہ نیشنل ریسپانس سنٹر فار سائبر کرائم کو رپورٹ کر دیا تھا۔

مزید :

تفریح -