ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

صورتحال ان شاءاللہ مسلسل بہتری کی جانب جا رہی ہے اور اس میں بڑا فائدہ حاصل ہونا چاہئے جو لوگ ابھی تک مشکل محسوس کر رہے ہیں وہ اپنے حالات دوبارہ چیک ضرور کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اللہ پاک کی آپ پر خاص مہربانی ہے جو اتنے سخت حالات سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ اب صورتحال کافی حد تک کنٹرول میں آ گئی ہے آج سے واضع بہتری دیکھنے کو ملے گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اب بسم اللہ کر کے آج اپنے کام میں ہاتھ ڈالیں ان شاءاللہ بہتری ملنا شروع ہو جائے گیا ور ایک طرف سے رقم کا حصول بھی ممکن ہوتا دکھائی دے رہا ہے ضرورتیں پوری ہوں گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جن مسائل سے نکلنے کے لئے برسوں انتظار کرنا پڑا اب بڑے واضع انداز میں اس سے نکل سکیں گے اور حسد کرنے والوں سے خود کو دور رکھیں گے تو زیادہ آسانیاں ملیں گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کے زائچے میں ستاروں کا بادشاہ بیٹھا ہوا ہے اس سے بحکم اللہ ہر کام میں غیر متوقع فائدہ حاصل ہوتا ہے اور آپ کو آج خود ہی اچھی خبریں ملنے سے معلوم ہو جائے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

نحوست زندگی کو تنگ کر رہی ہے اس نے پورے گھر کو جکڑن میں لیا ہوا ہے اور اب اس کا حل نہیں کیا گیا تو ایک اچھا وقت آپ کے ہاتھوں سے نکل سکتا ہے یاد رہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صدقہ دیں جس قدر بھی توقع ہو اور آج اپنے کسی کام کی کسی کو بھی کانوں کان خبر نہ ہونے دیں جو لوگ برسوں سے بیمار تھے زحل کے نکل جانے سے تیزی سے بہتری حاصل کریں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

بندش جیسی بھی ہو مشتری کے زائچے میں آ جانے سے وہ بے حد کم ہو رہی ہے اور چند دنوں میں مکمل ختم ہو جائے گی آج آپ نے دو بھوکوں غریبوں کو کھانا ضرور کھلانا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اگر آنے والے حالات کے بارے میں سمجھ نہیں آ رہی تو صدقہ بھی دیں تو خاص طور پر آپ استخارے کی مدد حاصل کریں ان دنوں اس کے بغیر آپ کا چلنا کافی مشکل ہو رہا ہے خیال کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

انجانی بندش نے گھیرے میں لیا ہوا ہے آپ کو چاہئے کہ آپ سچی توبہ کریں آئندہ کے لئے اپنے معاملات ٹھیک کریں اور صدقہ لازمی دیں تاکہ کسی بھی قسم کی مشکل سے بچا جا سکے ضروری ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کو معلوم ہے کہ آجکل کون شرارتیں کر رہا ہے بس اس سے بچ کر چلیں اور اپنے معاملات کا کسی کو علم نہ ہونے دیں خاموشی سے چلیں گے تو زیادہ کامیابی حاصل ہو گی ان شاءاللہ۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

کسی کے گھر میں آٹے کا تھیلا لے کر ڈال دیں آدھے سے زیادہ مسئلہ تو آپ کا اسی سے حل ہو جائے گا۔ باقی آپ خود یا حی یا قیوم کا ورد شروع کریں تاکہ نحوست مکمل ختم ہو سکے۔