انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر 2.40 روپے سستا ہو اہے جس کے بعد ڈالر 265.49 روپے پر ٹریڈ ہو رہاہے جبکہ گزشتہ دو روز میں ڈالر کی قیمت میں 4.15 روپے کی کمی ہوئی ۔