شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ کیوں دیا ؟ وجہ سامنے آ گئی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سینئر نائب صدر سے استعفیٰ مریم نواز شریف کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بنائے جانے پر دیا ہے ، شاہد خاقان عباسی پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کے بغیر مریم نواز کو پارٹی پوزیشن دینے پر نالاں تھے ، انہوں نے مریم نواز کو چیف آرگنائزر بنانے کے اگلے ہی روز پارٹی قیادت کو عہدے سے استعفیٰ بھیجوا دیا تھا ۔نجی ٹی وی کا کہناہے کہ شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ انہوں نے پارٹی عہدے سے مستعفیٰ ہونے سے متعلق کسی میڈیا چینل کو بیان نہیں دیاہے ۔