پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ کیوں مارا؟ پولیس کا مؤقف بھی سامنے آگیا

پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ کیوں مارا؟ پولیس کا مؤقف بھی سامنے آگیا
پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ کیوں مارا؟ پولیس کا مؤقف بھی سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ مارنے پر پولیس کا مؤقف بھی سامنے آگیا۔
نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز" کے مطابق پولیس کاکہناہے کہ کوٹلہ ارب علی خان سول ہسپتال کے نام کی تبدیلی پر جھگڑا ہوا تھا،تھانہ ککرالی میں مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیاتھا۔
پولیس کاکہناہے کہ پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ چودھری وجاہت کی گرفتاری کیلئے مارا گیا ،چودھری وجاہت حسین کیخلاف گجرات کے تھانہ ککرالی میں مقدمہ درج ہے ،جھگڑے کے وقت چودھری وجاہت حسین کے بیٹے موسیٰ الٰہی بھی موجود تھے ۔
پولیس کاکہناہے کہ موسیٰ الٰہی نے مقدمے میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے ،چودھری وجاہت نے تاحال مقدمے میں ضمانت نہیں کرائی ،چودھری وجاہت کے گھر پرنہ ہونے کے باعث پولیس تلاشی کے بعد واپس لوٹ گئی ۔