حکومت نے بجلی کی فی یونٹ میں کتنے اضافے کی تیاری پکڑ لی ؟ پاکستانیوں کیلئے مزید پریشان کن خبر 

حکومت نے بجلی کی فی یونٹ میں کتنے اضافے کی تیاری پکڑ لی ؟ پاکستانیوں کیلئے ...
حکومت نے بجلی کی فی یونٹ میں کتنے اضافے کی تیاری پکڑ لی ؟ پاکستانیوں کیلئے مزید پریشان کن خبر 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 9 فروری تک جاری رہیں گے ،جس کے پیش نظر اب حکومت نے پٹرول کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بھی بھاری اضافے کی تیاری کر لی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق حکومت نے بجلی کی قیمت میں 6.79 روپے فی یونٹ اضافے کی تیاری کر لی ہے ،مذاکرات کے دوسرے روز آئی ایم ایف وفد کے ساتھ پاور ڈویژن کے حکام نے ملاقات کی جس دوران آئی ایم ایف کو بجلی مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرواد ی گئی ،آئندہ پانچ ماہ کے دوران بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافے کی تجویز دی گئی ہے ، پاور ڈویژن نے آئی ایم ایف کو سرکلر ڈیبٹ کے نئے پلان پر بریفنگ دی ، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے سرکلر ڈیبٹ میں کمی کی جائے گی ، بجلی چوری روکنے اور لائن لاسز میں کمی سے سرکلر ڈیبٹ کم کیا جائے گا ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں رواں ماہ بجلی 4 روپے 46 پیسے تک مہنگی کی جائے گی ، فروری میں ٹیرف میں اوسط اضافہ تین روپے 21 پیسے فی یونٹ بنے گا۔

مزید :

قومی -