ہمارا یہ کلچر بن چکا ہے ہرجگہ سیاسی تعیناتیاں کی جاتی ہیں ،لاہور ہائیکورٹ کے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی درخواست پر ریمارکس

ہمارا یہ کلچر بن چکا ہے ہرجگہ سیاسی تعیناتیاں کی جاتی ہیں ،لاہور ہائیکورٹ کے ...
ہمارا یہ کلچر بن چکا ہے ہرجگہ سیاسی تعیناتیاں کی جاتی ہیں ،لاہور ہائیکورٹ کے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی درخواست پر ریمارکس

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کی درخواست پر معاملہ فل بنچ کو بھجوادیا،جسٹس عاصم حفیظ نے کہاکہ یہ انسٹی ٹیوٹ کا معاملہ ہے، میں اگر آج ججمنٹ دے دوں توکل فل بنچ لگا ہوا ہے،ہمارا یہ کلچر بن چکا ہے ہرجگہ سیاسی تعیناتیاں کی جاتی ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل منصور اعوان نے کہاکہ ایڈووکیٹ جنرل تمام حکومتی اداروں کو ایڈوائس کرتے ہیں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا قانونی عہدہ ہے،جسٹس عاصم حفیظ نے استفسار کیا کیا نگران حکومت گورنر کو تجویز دے سکتی ہے ایڈووکیٹ جنرل کو تبدیل کیا جائے ؟عدالت نے کہاکہ چلتے چلتے یہ سوال بھی سامنے آیا نگران حکومت کا ٹرانسفر پوسٹنگ میں کیا سکوپ ہے۔

جسٹس عاصم حفیظ نے کہاکہ نگران حکومت کی جانب سے تعیناتیاں مختصر وقت کیلئے ہوتی ہیں ،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے الیکشن کمیشن کلازجی کے چیلنچ سے متعلق رائے مانگ ملی ۔

جسٹس عاصم حفیظ نے کہا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں معاملے کو فل بنچ کوبھیج دیا جائے ، یہاں یہ دیکھنا ہے کیا نگران حکومت میجر پالیسی فیصلے کر سکتی ہے؟یہ انسٹی ٹیوٹ کا معاملہ ہے، میں اگر آج ججمنٹ دے دوں توکل فل بنچ لگا ہوا ہے۔

نگران حکومت کے تعینات لا افسران کے وکیل نے اپنے خدشات سے آگاہ کیا،وکیل نے کہاکہ ہمیں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس میں کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہے ۔

جسٹس عاصم حفیظ نے کہاکہ یہ انسٹی ٹیوٹ کا معاملہ ہے، میں اگر آج ججمنٹ دے دوں توکل فل بنچ لگا ہوا ہے،ہمارا یہ کلچر بن چکا ہے ہرجگہ سیاسی تعیناتیاں کی جاتی ہیں ،جسٹس عاصم حفیظ نے معاملہ فل بنچ کو بھجوانے کی ہدایت کردی ،لاہور ہائیکورٹ نے معاملے کو فل بنچ کو بھجوا دیا۔