وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ، پشاور حملے کی ابتدائی تحقیقات سے آگاہ کیا جائے گا

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ، پشاور حملے کی ابتدائی تحقیقات سے آگاہ کیا ...
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ، پشاور حملے کی ابتدائی تحقیقات سے آگاہ کیا جائے گا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف  کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا آج اجلاس ہو گا جس میں پشاور حملے کی ابتدائی تحقیقات سے آگاہ کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز" کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ ملکی سلامتی کی صورتحال سے شرکا کو آگاہ کریں گے، توشہ خانہ سے متعلق نئے رول بھی منظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے، گذشتہ اجلاس میں قواعد و ضوابط کی منظوری نہیں دی جا سکی تھی۔

کابینہ اراکین موٹر سائیکل اور رکشے کیلئے کم معیار کے پٹرول کی سستے داموں فراہمی کے اقدامات کا جائزہ بھی لیں گے، اجلاس میں موجودہ معاشی اور سیاسی صورت حال زیر غور آئے گی جبکہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -