پی ٹی آئی سے نکالی جانیوالی عظمیٰ کاردار کس جماعت میں شامل ہو گئیں؟ بڑی خبر

پی ٹی آئی سے نکالی جانیوالی عظمیٰ کاردار کس جماعت میں شامل ہو گئیں؟ بڑی خبر
پی ٹی آئی سے نکالی جانیوالی عظمیٰ کاردار کس جماعت میں شامل ہو گئیں؟ بڑی خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پارٹی انحراف پر  پی ٹی آئی سے نکالی جانے والی عظمیٰ کاردار نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئیں ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز عظمیٰ کاردار سے  خصوصی ملاقات کی تھی جس کے بعد عظمیٰ کاردار کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مریم نواز کے ہمراہ تصویر جاری کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کی تصدیق کی گئی۔

عظمیٰ کاردار نے اپنی ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ ان کی مریم نواز سےخصوصی ملاقات ہوئی اور  میں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے نظم و ضبط توڑنے پر عظمیٰ کاردار کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔پی ٹی آئی کی قائمہ کمیٹی نظم و احتساب کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ پر تنقید کی وجہ سے عظمیٰ کاردار کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔

عظمیٰ کاردار نے کہا تھا کہ عمران خان وائٹ کالر کرائم کرتے رہے، خود پیچھے رہے اور اپنے ساتھ کے لوگوں سے کرپشن کروائی،  عمران خان کے دور حکومت میں جتنی کرپشن ہوئی اس کا 70 فیصد حصہ بنی گالہ گیا اور 30 فیصد باقیوں کی جیبوں میں گیا۔

عظمیٰ کاردار نے مزید کہا تھا کہ  بشریٰ بی بی کوئی نہ کوئی ناجائز کام کروانے کیلئے خان صاحب سے فائلز سائن کرواتی رہیں،  پوسٹنگز اور ٹرانسفرز میں 10 لاکھ روزانہ ان کے اکاؤنٹس میں جاتے تھے۔