ڈالر مہنگاہونے پر ہونڈا نے ایک مرتبہ پھر اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت ہوشربا اضافہ کر دیا 

ڈالر مہنگاہونے پر ہونڈا نے ایک مرتبہ پھر اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت ہوشربا ...
ڈالر مہنگاہونے پر ہونڈا نے ایک مرتبہ پھر اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت ہوشربا اضافہ کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانیوں کی پسندید ہ ترین موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی ” ہنڈا “نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے پیش نظر 30 ہزار روپے تک اضافے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ہونڈا نے اپنی مشہور زمانہ موٹر سائیکل ہنڈا 70 کی قیمت میں 7400 روپے اضافہ کیاہے جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 21 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 28 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے ، ہنڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت میں 8 ہزار روپے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 37 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے جبکہ پرانی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 900 روپے تھی ۔ہنڈا پرائیڈر کی قیمت 9 ہزار روپے بڑھائی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 70 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے ۔

ہنڈا کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی موٹر سائیکل ہنڈا سی جی 125 کی قیمت میں بھی 9000 روپے کا بھاری اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 94 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔ سی بی 150 ایف ایس ای اور سی بی 150 ایف کی قیمت میں 30،30 ہزار اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد ان کی نئی قیمت تین لاکھ 87 ہزار 900 اور تین لاکھ 83 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے ۔

مزید :

بزنس -