شاہد خاقان عباسی کی استعفے کی خبروں کی تردید، مفتاح اسماعیل کا بھی بیان سامنے آ گیا

شاہد خاقان عباسی کی استعفے کی خبروں کی تردید، مفتاح اسماعیل کا بھی بیان ...
شاہد خاقان عباسی کی استعفے کی خبروں کی تردید، مفتاح اسماعیل کا بھی بیان سامنے آ گیا
سورس: Twitter/@MiftahIsmail

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک)میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے جس کی تردید ان کی جانب سے کر دی گئی ہے تاہم اس حوالے سے جب مفتاح اسماعیل سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ  شاہد خاقان عباسی نے خاموشی بہتر سمجھی اور ایک طرف ہو گئے، شاہد خاقان عباسی نے اس لیے استعفیٰ دیا تاکہ مریم کو پورا اسپیس مل جائے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ شاہد خاقان عباسی نے پارٹی رہنماوں سے مشاورت کے بغیر ہی مریم نواز کو چیف آرگنائزر کی پوزیشن دینے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا اور اگلے ہی روز اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا تھا تاہم بعدازاں ترجمان شاہد خاقان عباسی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں استعفے سے متعلق چلنے والی تمام خبروں کی تردید کر دی گئی ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع سے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -