انگلینڈ کے سابق کھلاڑی کو زمبابوے نے اپنی ٹیم میں شامل کر لیا

انگلینڈ کے سابق کھلاڑی کو زمبابوے نے اپنی ٹیم میں شامل کر لیا
انگلینڈ کے سابق کھلاڑی کو زمبابوے نے اپنی ٹیم میں شامل کر لیا
سورس: Facebook/GaryBallanceOfficial

  

لندن (ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی گیری بیلنس کو زمبابوے ٹیسٹ ٹیم کے سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے گیری بیلنس کو زمبابوے کے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق گیری بیلنس 23 ٹیسٹ اور 16 ون ڈے میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔گیری بیلنس زمبابوے کی طرف سے 2 ون ڈے اور 1 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا میچ کھیل کر زمبابوے کی طرف سے ڈیبیو کریں گے۔

واضح رہے کہ گیری بیلنس زمبابوے میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے حال ہی میں زمبابوے سے معاہدہ کیا ہے۔

مزید :

کھیل -