وزیرآباد میں عمران خان پر حملے میں تیسرے حملہ آور کے کردار کے شواہد بھی سامنے آگئے،جے آئی ٹی کی تفصیلات عدالت میں جمع 

وزیرآباد میں عمران خان پر حملے میں تیسرے حملہ آور کے کردار کے شواہد بھی سامنے ...
وزیرآباد میں عمران خان پر حملے میں تیسرے حملہ آور کے کردار کے شواہد بھی سامنے آگئے،جے آئی ٹی کی تفصیلات عدالت میں جمع 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرآباد میں عمران خان پر حملے میں تیسرے حملہ آور کے کردار کے شواہد بھی سامنے آگئے،جے آئی ٹی کی جانب سے تیسرے حملہ آور سے متعلق تفصیلات عدالت میں جمع کروادی گئیں۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے تجزیہ و نتائج پر مبنی رپورٹ3 جنوری 2023 کو تیار کی گئی ،پہلے 2 حملہ آور ، زیراستعمال اسلحے، گولیوں کی رپورٹ16 دسمبر2022 کو تیار کی گئی ،ذرائع کے مطابق دونوں اہم رپورٹس عدالت میں جمع کروائی جاچکی ہیں ۔

عمران خان پر حملے میں تیسرے حملہ آورکا کیا کردار تھا،کسی بور کی کتنی گولیاں چلائیں اور اسلحہ کون سا استعمال کیا ،تفصیلات عدالت کے سامنے پیش کردی گئیں ۔

ذرائع کاکہناہے کہ جے آئی ٹی کی عدالت میں پیش کردہ اہم رپورٹ سامنے آگئی،رپورٹ پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کے تجزیاتی نتائج پر مشتمل ہے ،جائے حملہ کے علاوہ مزید 2 مقامات سے ملنے والی گولیوں، خول وغیرہ کا مفصل تجزیہ کیاگیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -