اسلام آباد ہائیکورٹ؛پوٹھوہاری کو بولی جانیوالی زبانوں کی فہرست سے خارج کرنے کیخلاف کیس میں نادرا کو دوبارہ نوٹسز جاری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پوٹھوہاری کو بولی جانے والی زبانوں کی فہرست سے خارج کرنے کے خلاف کیس میں نادرااور دیگر فریقین کو دوبارہ نوٹسز جاری کردیئے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پوٹھوہاری کو بولی جانے والی زبانوں کی فہرست سے خارج کرنے کے خلاف کیس ہوئی،نادرا حکام عدالت میں پیش ہوئے ،نادرا حکام نے کہاکہ نوٹس اور درخواست کی کاپی نہیں ملی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نادرا اور دیگر فریقین کو دوبارہ نوٹسز جاری کر دیئے،عدالت نے 20 فروری کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیا۔