عمران خان کو کسی نے گولی نہیں ماری، ٹانگ پر خود چھرَے مارے: عابد شیر علی

عمران خان کو کسی نے گولی نہیں ماری، ٹانگ پر خود چھرَے مارے: عابد شیر علی
عمران خان کو کسی نے گولی نہیں ماری، ٹانگ پر خود چھرَے مارے: عابد شیر علی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران نیازی پر باہر سے کسی نے گولی نہیں چلائی، انہوں نے اپنی ٹانگ پر خود چھرے مارے۔

لاہور میں ن لیگی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان عدالتوں میں بیٹھا ہے کسی میں ہاتھ لگانے کی جرات نہیں۔ طلال چوہدری اور دانیال عزیز کا کیا قصور تھا، الیکشن کمیشن نے 8 سال عمران خان کا کیس کیوں روکا، دہرے معیار صرف ن لیگ کیلئے کیوں ہیں۔

اس موقع پر لیگی رہنما عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ نا اہلی عمران خان کا مقدر بن چکی ہے، عدالت میں جواب دیں ٹیریان آپ کی بیٹی ہے یا نہیں۔ عمران خان نے تحریری بیان میں ہائیکورٹ سے فرار کی کوشش کی، وہ کیس ابھی سے ہار چکے ہیں۔

طلال چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ ہو، ٹیریان یا فارن فنڈنگ کیس، عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے، 2013 اور 2018 کا الیکشن لڑ لیا مگر جواب نہیں دیا۔ لیول پلیئنگ فیلڈ تب ہو گی جب سب کیلئے قانون کا یکساں اطلاق ہو گا۔ خان صاحب اب تمھاری نہیں آئین کی مرضی چلے گی۔ تم صاف ہو تو تلاشی کیوں نہیں دیتے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -