کیا شاہد خاقان عباسی نے واقعی پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ؟( ن) لیگ کے سینئر رہنما محمد زبیر نے واضح اعلان کر دیا 

کیا شاہد خاقان عباسی نے واقعی پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ؟( ن) لیگ کے ...
کیا شاہد خاقان عباسی نے واقعی پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ؟( ن) لیگ کے سینئر رہنما محمد زبیر نے واضح اعلان کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی خبریں گردش کر رہی ہیں جس کی تصدیق پارٹی رہنما محمد زبیر کی جانب سے سامنے آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ( ن) کے رہنما محمد زبیر نے شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چند روز قبل نوازشریف کو اپنا استعفیٰ لکھ دیاتھا۔انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل (ن )لیگ میں ہی ہیں۔ پیٹرول کی قیمت پر سوال کا جواب دیتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی سے منسلک ہیں ،و ہ اوپر نیچے ہوتی رہتی ہیں۔
یاد رہے کہ نجی ٹی وی "جیونیوز" نے ذرائع سے دعویٰ کیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ مریم نواز کو چیف آرگنائزر بنانے پر دیا ہے ، وہ پارٹی سے نالاں تھے کہ پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کے بغیر ہی مریم نواز کو پوزیشن دی گئی ،انہوں نے مریم نواز کو عہدہ ملنے کے اگلے ہی روز استعفیٰ دیدیا تھا ۔

مزید :

قومی -