”ان کے گھروں تک چھوڑ کر آئیں گے کا کیا مطلب ہے“عدالت کا فوادچودھری کی درخواست ضمانت پر وکیل بابراعوان سے مکالمہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں فوادچودھری کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران عدالت نے بابراعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے ان کے گھروں تک چھوڑ کر آئیں گے کا کیا مطلب ہے،بابراعوان نے کہاکہ گھر تک چھوڑ کر آنا ایک محاورہ ہے، جج نے کہاکہ اس سے قبل ہماری ایک کولیگ کے بارے میں کہا گیا، پھر معافی مانگی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں فوادچودھری کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت ہوئی، جج نے بابراعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ مبارک ہو،کیس کا ریکارڈ آگیا ہے، مبارک ہو ۔
وکیل بابراعوان کے درخواست ضمانت پردلائل دیتے ہوئے کہاکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی مدعت میں ایف آئی آر دج کی گئی ،سیکرٹری الیکشن کمیشن حکومت نہیں فردواحد ہیں ،کسی کوکہناآپ کیخلاف کارروائی کروں گا کا مطلب دھمکی دینا نہیں ، بغاوت کی دفعہ انفرادی طورپر کچھ نہیں ، بغاوت کی دفعہ کو سیاسی رنگ دیا گیا ہے۔
عدالت نے مکالمہ کرتے ہوئے ان کے گھروں تک چھوڑ کر آئیں گے کا کیا مطلب ہے،وکیل بابراعوان نے کہاکہ گھر تک چھوڑ کر آنا ایک محاورہ ہے،عدالت نے استفسار کیا خاندانوں کے حوالے سے بات کرنے کا کیا مطلب ہے،کسی سیاسی شخصیت کا ایسی بات کرنے کا کیا مطلب ہے، جج نے کہاکہ اس سے قبل ہماری ایک کولیگ کے بارے میں کہا گیا، پھر معافی مانگی گئی۔