پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے مارنے کیخلاف درخواست، ہائیکورٹ کا آئی جی کو3 فروری تک مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم 

پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے مارنے کیخلاف درخواست، ہائیکورٹ کا آئی جی کو3 ...
پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے مارنے کیخلاف درخواست، ہائیکورٹ کا آئی جی کو3 فروری تک مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے مارنے اور فیملی کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس آئی جی پنجاب کو 3 فروری درج مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے مارنے اور فیملی کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس شہرام سرور نے پرویز الٰہی کی درخواست پر چیمبر میں سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا وفاقی حکومت کے ایما پر محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ تعینات کیاگیا،نگران حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ،درخواست میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایاگیاہے ،عدالت نے 3 فروری تک پرویز الٰہی اور فیملی ممبران کے خلاف مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے آج علی الصبح سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے گجرات میں واقع گھر پر چھاپہ مارا تھا، پولیس کی درجنوں گاڑیوں اور سینکڑوں پولیس اہلکاروں نے رہائش گاہ کا محاصرہ کئے رکھا تاہم کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا۔ چودھری پرویز الہی اور مونس الہی وہاں موجود نہیں تھے، پولیس کی جانب سے نہیں بتایا گیا کہ پولیس نے چھاپہ کیوں مارا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -