مسلم لیگ (ق)کے رہنما پرویز الٰہی کو پنجاب کی صدارت سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

مسلم لیگ (ق)کے رہنما پرویز الٰہی کو پنجاب کی صدارت سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر ...
مسلم لیگ (ق)کے رہنما پرویز الٰہی کو پنجاب کی صدارت سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی کو پنجاب کی صدارت سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ ق لیگ سے انحراف کرنے والوں کے خلاف پارٹی ڈسپلن کے تحت کارروائی کی جائے گی،ذرائع ق لیگ کا کہناہے کہ پرویز الٰہی کو پنجاب کی صدارت سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا،مونس الٰہی، کامل علی آغا اور دیگر کو بھی پنجاب کے عہدوں سے ہٹایا جائے گا۔
ذرائع ق لیگ کاکہناہے کہ پارٹی سے انحراف کرنے والوں کو شوکازنوٹس پہلے ہی جاری کئے جا چکے ہیں،پنجاب کی صدارت کیلئے شافع حسین سمیت دو رہنماؤں کے نام زیر غورہیں۔