نازیبا تصاویر کس نے لیک کیں؟ ماریہ واسطی کھل کر بول پڑیں

نازیبا تصاویر کس نے لیک کیں؟ ماریہ واسطی کھل کر بول پڑیں
نازیبا تصاویر کس نے لیک کیں؟ ماریہ واسطی کھل کر بول پڑیں
سورس: Instagram

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ٹی وی اداکارہ ماریہ واسطی کی حالیہ دنوں کچھ نازیبا تصاویر لیک ہو کر منظرعام پر آ گئیں تھیں۔ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں اداکارہ نے پہلی بار یہ تصاویر لیک کرنے والے شخص کے بارے میں بتا دیا ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ’نادر علی پوڈ کاسٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ماریہ واسطی نے بتایا ہے کہ ان کی یہ تصاویر انہی کے کسی قریبی دوست نے لیک کی تھیں۔تاہم انہوں نے اس دوست کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

رپورٹ کے مطابق 42سالہ اداکارہ کی یہ تصاویر ان کی ایک سہیلی کے ہمراہ بیرون ملک ساحل سمندر پر بنوائی گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ”میں نے یہ تصاویر اپنے نجی البم میں محفوظ کر رکھی تھیں، تاہم اس وقت سکیورٹی اور پرائیویسی کے فیچرز نہیں ہوتے تھے، لہٰذا میرے کسی دوست نے یہ تصاویر وہاں سے چوری کر لیں اور وائرل کر دیں۔“

پوڈ کاسٹ کے میزبان نے ماریہ واسطی سے پوچھا کہ ”آپ نے ایسی بے باک تصاویر بنوائی ہی کیوں تھیں؟“ اس کے جواب میں ماریہ واسطی نے کہا ”میری زندگی میری مرضی۔“بھارت میں کام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ بھارت میں کام کی عزت کی جاتی ہے۔ وہاں شخصیات سے بڑھ کر محنت اور کام ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں کام کرنے کے مواقع بھی زیادہ ہیں جبکہ پاکستان اور بھارت کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ پاکستانی اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھتے اور خود کو بہتر کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔ ہمیں خود کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ماریہ واسطی نے کہا کہ شوبز سمیت ہر انڈسٹری لڑکیوں یا لڑکوں کے لیے اتنی ہی بہتر ہو گی جتنے وہ خود بہتر ہوں گے۔ انڈسٹریز خراب نہیں ہوتیں بلکہ اس کا انحصار اس انڈسٹری سے وابستہ لوگوں پر ہوتا ہے۔

مزید :

تفریح -