ڈاکٹر ارشاد احمد نے سیکرٹری بلدیات کا چارج سنبھال لیا

لاہور ( جنرل رپورٹر )ڈاکٹر ارشاد احمد نے سیکرٹری بلدیات کا چارج سنبھال لیا ہے، وہ سیکرٹری ہیلتھ ، سیکرٹری اوقاف اور سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن بھی تعینات رہ چکے ہیں،وہ کمشنر ڈیرہ غازیخان ، ملتان اور سرگودھا کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد گریڈ 20 (پی ایم ایس سروس) کے سینئر بیوروکریٹ ہیں ، آفس آمد پر افسران نے انکاپرتپاک استقبال کیا ۔نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا تھا کہ" عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے محکمہ بلدیات کا کردار بہت اہم ہے۔بطور سیکریٹری بلدیات مؤثر مانیٹرنگ کے ذریعے میونسپل سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانا اہم ٹاسک ہوگا۔