اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد فواد چوہدری کا پہلا بیان سامنے آگیا

اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد فواد چوہدری کا پہلا بیان سامنے آگیا
اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد فواد چوہدری کا پہلا بیان سامنے آگیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ اگر جہلم اور میانوالی کے اراکین اسمبلی غدار ہیں تو پھر محب وطن کون ہے ۔ 

رہائی کے موقع پر اڈیالہ جیل کے باہر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پشاور میں ہونیوالا دھماکہ افسوسناک ہے ، عمران خان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دہشتگرد پھر سے سر اٹھائیںگے ۔ حکومت کی توجہ شہریوں کو سیکیورٹی دینے کے بجائے عمران خان کو مائنس کرنے پر مرکوز ہے ، یہ لوگ نہیں جانتے کہ عمران خان کے بغیرپاکستان کی تاریخ نامکمل ہے۔ اس موقع پر فوادچوہدری نے گرفتاری کی مذمت کرنے پر شاہد خاقان عباسی ، حنیف عباسی ، مصطفیٰ نواز کھوکر اورجماعت اسلامی کے رہنماﺅں کا شکریہ ادا کیا ۔فواد چوہدری نے اپنی رہائی کے لیے آواز اٹھانے پر تحریک انصاف کا بھی شکریہ ادا کیا اور فرخ حبیب کی کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا۔

مزید :

قومی -