نجم سیٹھی اور بابر اعظم کے درمیان دلچسپ مکالمہ

 نجم سیٹھی اور بابر اعظم کے درمیان دلچسپ مکالمہ
 نجم سیٹھی اور بابر اعظم کے درمیان دلچسپ مکالمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے اور سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافیز موصول ہوگئی ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی اور بابر اعظم کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ 
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ 4سال قبل ایک دوست نے کہا تھا کہ بابر اعظم نامی لڑکے کا خصوصی طور پر خیال رکھنا ، میں چار سال سے اس دوست کا شکریہ ادا کررہا ہوں ۔ جواب میں بابر اعظم کاکہنا تھا کہ جب کوئی کھلاڑی پرفارم نہیں کرپارہا ہوتاتومورال بہت گرجاتا ہے اس وقت حوصلہ افزائی کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے ۔

مزید :

کھیل -