تحریک انصاف کی خاتون رہنما پر اداروں کے خلاف اکسانے کا مقدمہ درج 

تحریک انصاف کی خاتون رہنما پر اداروں کے خلاف اکسانے کا مقدمہ درج 
تحریک انصاف کی خاتون رہنما پر اداروں کے خلاف اکسانے کا مقدمہ درج 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کی خاتون رہنما شاندانہ گلزار خان پر اداروں کے خلاف اکسانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ 

جیونیوز کے مطابق شاندانہ گلزار کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ ویمن میں درج کیا گیا ، جس میں اداروں کے خلاف اکسانے اور بغاوت کے ساتھ ساتھ فرقہ واریت پھیلانے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے ۔ مقدمہ دفعہ 153، 124 اور دفعہ 505 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق شاندانہ گلزار نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداروں کے خلاف منافرت پھیلائی ہے ۔

مزید :

قومی -