پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیاہے ، ہارون رشید سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ۔ سابق کپتان کامران اکمل ، سابق فاسٹ باﺅلر محمد سمیع ،یاسر حمید ، توصیف احمد اور ارشد خان کمیٹی کے ممبران میں شامل ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے جونیئر سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا گیا ہے ، جس کا سربراہ کامران اکمل کو مقرر کیا گیاہے ، جونیئر کمیٹی میں شاہد نذیر ، شعیب خان ، توصیف احمد اور ارشد خان شامل ہیں ۔