"لگتا ہے کہ مریم نواز کی راہ میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں" کامران خان نے ایسی وجوہات بیان کردیں کہ نواز شریف بھی سوچ میں پڑ جائیں

"لگتا ہے کہ مریم نواز کی راہ میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں" کامران خان نے ایسی ...
سورس: File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  اینکر پرسن کامران خان نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے مریم نواز کی راہ میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں۔

اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے کہا کہ  بظاہر پی ڈی ایم حکومت اور ن لیگ کے اندر سے مریم نواز کی  ن لیگ کی مقبولیت اور  بحالی کے  مشن میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز  لندن سے روانہ ہوئیں  تو روپیہ   13 فیصد ڈی ویلیو  ہوگیا، وہ  لاہور پہنچیں تو  پیٹرول 35 روپے لیٹر مہنگا کردیا گیا۔  آج انہوں نے عوامی رابطہ مہم کا  آغاز کیا تو  شاہد خاقان عباسی کا  استعفیٰ آگیا۔ کامران خان نے امکان ظاہر کیا " جلد ہی  گیس،  بجلی اورمہنگی ہوگی،  پھر جیتیں مریم پنجابیوں کے دل۔"

خیال رہے کہ مریم نواز نے بدھ کے روز بہاولپور میں ورکرز کنونشن کیا تھا، اس سے پہلے شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز کو عہدہ ملنے پر ن لیگ کی نائب صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

مزید :

قومی -