چوری شدہ گاڑی کی جلد ریکوری کیلئے مالک نے بم کا جھوٹا میسج چلا دیا، گاڑی برآمد، مالک گرفتار

 چوری شدہ گاڑی کی جلد ریکوری کیلئے مالک نے بم کا جھوٹا میسج چلا دیا، گاڑی ...
 چوری شدہ گاڑی کی جلد ریکوری کیلئے مالک نے بم کا جھوٹا میسج چلا دیا، گاڑی برآمد، مالک گرفتار
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چوری شدہ گاڑی کی جلد برآمدگی کے لیے غلط میسج چلانے پر پشاور پولیس نے گاڑی کے مالک کو گرفتار کر لیا۔

سلور ہونڈا سوک  نمبری  LXO -9232 پشاور سے چوری ہوئی تھی، اس کے مالک نے میسج چلا دیا کہ گاڑی میں بارودی مواد ہے اور اس کو کسی جگہ دہشت گردی میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔  مالک کے میسج چلانے پر پولیس متحرک ہوگئی اور گاڑی کی تلاش شروع کردی۔ کارخانو مارکیٹ کی پولیس نے  مذکورہ گاڑی کو پکڑ لیا اور فوری طور پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا جس نے تلاشی لی تو گاڑی سے کوئی بارودی مواد برآمد نہیں ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  یہ گاڑی پشاور سے چوری ہوئی تھی،  گاڑی کے مالک نے نے جان بوجھ کر بم کا جھوٹا  مسیج چلایا تھا تاکہ چوری شدہ گاڑی جلدی برآمد ہو جائے ۔ چوری شدہ گاڑی  برآمدکرلی  گئی ہے  مگر اس  گاڑی کے مالک کو پشاور پولیس نے غلط  میسج چلانے پر گرفتار  کرلیا ہے۔