باجوڑ میں مقتول آزاد امیدوار ریحان زیب کے چچا کا الزامات پر وضاحتی بیان آ گیا
باجوڑ (ویب ڈیسک) فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے انتخابی امیدوار ریحان زیب کے چچا نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کل میں نے جذبات میں جن افراد کا نام لیا ان پر کوئی دعویٰ نہیں۔ریحان زیب کو گزشتہ روز باجوڑ میں فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا تھا، انہیں جب تک ہسپتال منتقل کی گیا تب تک وہ دم توڑ گئے تھے۔
"آج نیوز" کے مطابق ہسپتال میں ریحان زیب کے چچا نے تحریک انصاف کے امید وار گل ظفر خان کا نام لیتے ہوئے کہا تھا کہ ’میرے بیٹے کے قاتل کا نام گل ظفر باغی ہے جو سابقہ ایم این اے باجوڑ اور تحریک انصاف پارٹی والا ہے، گل ظفر اور اس کے ساتھیوں نے تحریک انصاف والوں کے کہنے پر میرے بیٹے کو قتل کیا ہے تاہم، آج انہوں نے وضاحتی بیان میں اپنا الزام واپس لیا اور کہا کہ میرا بھتیجا حکومت کی آنکھوں کے نیچے قتل ہوا ، ذمہ داری حکومت کی ہے۔
دوسری جانب ریحان زیب کی نماز جنازہ آج صبح 11 بجے علاقہ برشاہ نرے میں ادا کردی گئی ہے، ریحان زیب آزاد امیدوار تھے جو این اے 8 اور پی کے 22 سے انتخابات میں حصہ لے رہے تھے۔انہیں کل صدیق آباد پھاٹک بازار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔واقعہ میں3 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔