پاکستان بزنس کونسل دبئی کے  بورڈ آف ڈائریکٹرز  کی سفیرپاکستان    سے ملاقات، تعاون مانگ لیا

پاکستان بزنس کونسل دبئی کے  بورڈ آف ڈائریکٹرز  کی سفیرپاکستان    سے ملاقات، ...
پاکستان بزنس کونسل دبئی کے  بورڈ آف ڈائریکٹرز  کی سفیرپاکستان    سے ملاقات، تعاون مانگ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر)  پاکستان بزنس کونسل، دبئی کے نو منتخب بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایک وفد نے ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے میں سفیرپاکستان  فیصل نیاز ترمذی سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت شبیر مرچنٹ صدر  بزنس کونسل  نے کی۔

 ملاقات میں پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان  کاروباری تعلقات کو بڑھانے کے حوالے سے اپنا وژن اور حکمت عملی پیش کی۔ انہوں نے اپنے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سفارت خانے سے تعاون بھی طلب کیا۔
سفیر ترمذی نے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو مبارکباد دی اور انہیں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں سفارت خانہ پاکستان کے تعاون کا یقین دلایا۔