راولپنڈی،لاپتہ ہونے والے  11 سالہ لڑکے کے اغوا کا مقدمہ جنات کے خلاف درج

راولپنڈی،لاپتہ ہونے والے  11 سالہ لڑکے کے اغوا کا مقدمہ جنات کے خلاف درج
راولپنڈی،لاپتہ ہونے والے  11 سالہ لڑکے کے اغوا کا مقدمہ جنات کے خلاف درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (آئی این پی)راولپنڈی میں  پولیس نے 10 دن سے لاپتہ لڑکے کے اغوا کا مقدمہ جنات کیخلاف درج کر لیا۔

رپورٹ  کے  مطابق جڑواں شہر راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں عجیب وغریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں پولیس نے لاپتہ لڑکے کے اغوا کا مقدمہ جنات کیخلاف درج کر لیا ہے۔11 سالہ لڑکا سراقہ السیف 21 جنوری کو گھر سے گیا تھا اور واپس نہ آنے پر والد نے یہ 25 جنوری کو یہ مقدمہ درج کرایا۔مقدمے کے متن کے مطابق 11 سالہ سراقہ السیف 21 جنوری کو گھر سے گیا تھا اور جنات اس کو بھگا کر لے گئے ہیں۔

مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ جنات اس سے قبل کئی بار میرے بیٹے سراقہ السیف کو بھگا کر لے جا چکا ہیں لیکن ہر بار وہ کچھ وقت بعد گھر آ جاتا تھا۔تاہم اب کئی روز گزر جانے کے باوجود بیٹا واپس نہیں آیا اور اس کو جنات اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں اسی نوعیت کا واقعہ سامنے آیا تھا، جہاں شادی شدہ خاتون کے لاپتہ ہونے کے بعد اس کی والدہ نے اپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ جنات کے خلاف درج کرایا تھا اور معاملہ عدالت تک جا پہنچا تھا۔