بیرسٹر عبدالمجید ترمبو کا بیرسٹر سلطان محمود کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

بیرسٹر عبدالمجید ترمبو کا بیرسٹر سلطان محمود کی وفات پر گہرے رنج و غم کا ...
بیرسٹر عبدالمجید ترمبو کا بیرسٹر سلطان محمود کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (نمائندہ خصوصی)کشمیری حریت رہنما، معروف کشمیری تھنک ٹینک کے سابق چیئرمین اور کشمیر سنٹر یورپ کے سربراہ بیرسٹر عبدالمجید ترمبو نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 لندن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود ایک مخلص، بے باک، نڈر اور جرأت مند رہنما تھے جنہوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین میں کشمیر سنٹر کے پلیٹ فارم سے بھی بیرسٹر سلطان محمود نے ہر ممکن تعاون کیا اور اپنی شرکت کو یقینی بنا کر کشمیری عوام کی آواز کو عالمی سطح تک پہنچانے میں اہم خدمات سرانجام دیں۔

 بیرسٹر ترمبو نے کہا کہ مرحوم نہ صرف کشمیریوں کی مضبوط آواز تھے بلکہ ان کی شخصیت کشمیری قوم کی پہچان بن چکی تھی۔ ان کی وفات سے ایک ایسا خلاء پیدا ہو گیا ہے جسے پُر کرنا آسان نہیں۔ کشمیری قوم ایک مخلص اور مخلص قیادت سے محروم ہو گئی ہے اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا بیرسٹر سلطان محمود کے ساتھ دیرینہ اور اعتماد پر مبنی تعلق تھا، اور اسی اعتماد کی بنیاد پر دونوں نے مل کر عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ جدوجہد کی،  سلطان محمود کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی

مزید :

برطانیہ -