بھکر میں علم ودانش کے دئیے روشن ہو گئے،وزیراعلیٰ مریم نواز نے دانش سکول منکیرہ کا افتتاح کر دیا ، 3 سکولوں کی اپ گریڈیشن کا اعلان

بھکر میں علم ودانش کے دئیے روشن ہو گئے،وزیراعلیٰ مریم نواز نے دانش سکول ...
 بھکر میں علم ودانش کے دئیے روشن ہو گئے،وزیراعلیٰ مریم نواز نے دانش سکول منکیرہ کا افتتاح کر دیا ، 3 سکولوں کی اپ گریڈیشن کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھکر/لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھکر میں علم ودانش کے دئیے روشن ہو گئے-وزیراعلیٰ مریم نواز ش نے دانش سکول منکیرہ کا افتتاح کیا اور گورنمنٹ پرائمری سکول کیسانوالہ میں سکول میل پروگرام کا آغاز کیا- منکیرہ کے3 سکولوں کی اپ گریڈیشن کا اعلان کیا، فوری عملدرآمد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری ہوگیا-گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کیسا نوالہ کو پرائمری سے ایلیمنٹری،کری اور نورپورشاہ کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکولوں کو ہائی گریڈ دے دیاگیا-

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے گورنمنٹ پرائمری سکول کیسانوالہ کی طالبات میں لنچ بکس تقسیم کیے-وزیراعلیٰ   گورنمنٹ پرائمری سکول کیسانوالہ کے کلاس روم میں پہنچ گئیں -وزیراعلیٰ مریم نواز  نے ملک پیک ریپرسے بننے والے ڈیسک دیکھ کر اظہار مسرت کیا-بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دودوھ کے خالی ڈبے کی ری سائیکلنگ سے بننے والے ڈیسک 40سال تک استعمال کیے جا سکتے ہیں۔بارش اور 100ڈگری سینٹی گریڈ تک ٹمپریچر سے ری سائیکلنگ فرنیچر خراب نہیں ہوتا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے طالبات سے بات چیت کی اور طالبات میں گھل مل گئیں - وزیراعلیٰ  کے سوال پرطالبہ نے معصومیت سے جواب دیا ع سے عین ہوتا ہے- معصوم طالبہ نے گفتگوکرتے ہوئے کہا آپ کا ڈریس بہت اچھا ہے، ٹی وی پر روز دیکھتی ہوں آج آپ کوخود دیکھا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے بچیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہادودھ پئیں، اچھی غذا کھائیں اور سٹرونگ ہوجائے-وزیراعلیٰ  دانش سکول پہنچنے پر سفید پگڑی پہنے دو نوں بچوں کا ہاتھ پکڑکر افتتاح کے لئے ساتھ لے آئیں -وزیراعلیٰ نے دانش سکول منکیرہ کی کمپیوٹر لیب اور لائبریری کا بھی دورہ کیا-وزیراعلیٰ نے کہاکہ کتابیں پڑھنی چاہئیں، کتابیں پڑھنے سے علم اور عزت بڑھتی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے بچوں سے مختلف سوال پوچھے، سب کے پاس باری باری جاکر تصاویر بنوائیں - وزیراعلیٰ  نے دانش سکول گرلز کیمپس کے ہاسٹل میں جاکر 3 طالبات کی سالگرہ منائی-وزیراعلیٰ نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی نرمل تحریم، شکیلہ نور اور انوشے کنول کی سالگرہ کا کیک کاٹا-”May you have many more“ وزیراعلیٰ مریم نواز  نے طالبات کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا-وزیراعلیٰ  نے طالبات کے ساتھ بیٹھ کر دوپہرکا کھانا کھایا اور کہاکہ طلباء خوب محنت کریں آگے بڑھیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے کہاکہ محنت کرکے وہ حاصل کرسکتے جو بظاہر ناممکن لگتا ہے۔ کبھی ڈرنا نہیں اور پریشان بھی نہیں ہونا، اگر کچھ نہیں آتا تو سیکھیں اور جاننے کی کوشش کریں۔ بیٹیاں ہر فیلڈ میں آگے بڑھتی ہے تو بہت خوشی ہوتی ہے۔  ماں کے طور پر اپنی بیٹیوں کے لئے پنجاب بھر میں جو ہوسکا ضرور کروں گی۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سی ایم سکول میل پروگرام اور دانش سکولوں پر بریفنگ دی-بریفنگ کے دوران بتایا کہ سکول میل پروگرام کے 2لاکھ سے زائد خالی پیک کی ری سائیکلنگ، فرنیچر کاپیاں پنسل بننے لگیں۔ صوبے بھر کے 20دانش سکولوں میں 13197طلباء زیر تعلیم ہیں۔ منکیرہ دانش سکول پراجیکٹ 2017میں شروع ہوا، وزیراعلیٰ مریم نواز  نے مکمل کرایا۔ دانش منکیرہ250ایکڑ پر قائم، دانش سکول منکیرہ میں 770 طلباء تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ پنجاب کے 13 اضلاع کے 8319 سکولوں میں سی ایم میل پروگرام جاری ہے۔ 4309بوائز اور 4010 گرلز سکولوں میں سکول میل پروگرام کے تحت صحت بخش لنچ مل رہا ہے۔ سکول میل پروگرام کے اجراء کے بعد طلباء کی انرولمنٹ میں 28 فیصد اضافہ، 24740 تعداد بڑھ گئی۔ سکول میل پروگرام کے تحت 3 کروڑ 37 لاکھ ڈبے اور 1 کروڑ 22 لاکھ  بسکٹ دئیے گئے۔ سکول میل پروگرام بہاولنگر، کوٹ ادو، بھکر، لیہ میانوالی، مظفرگڑھ،رحیم یار خان،راجن پور،تونسہ،چنیوٹ، لودھراں اور وہاڑی کے سکولوں میں جاری ہے۔