پہلا ٹیسٹ: باﺅلرز کے بعد بلے باز بھی چھا گئے، مصباح اور یونس کی سنچریاں، 4 وکٹوں پر 327 رنز بنا لئے
ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم نے تمام شعبوں میں سری لنکن ٹیم کو ’چت‘ کر دیا ہے اور دوسرے روز چار وکٹوں کے نقصان پر 327 بنا کر سری لنکا کے خلاف 123 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ یونس خان اور کپتان مصباح الحق نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں بنائیں، یونس خان 136 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ مصباح الحق 105 اور اسد شفیق 12 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ دیگر بلے بازوں میں احمد شہزاد نے 38، خرم منظور 21 اور محمد حفیظ نے 11 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے ایرانگا نے 2 اور لکمل نے ایک وکٹ حاصل کی۔