سابقہ محبوبہ سے فحش انتقام ، قانون حرکت میں آ گیا

سابقہ محبوبہ سے فحش انتقام ، قانون حرکت میں آ گیا
سابقہ محبوبہ سے فحش انتقام ، قانون حرکت میں آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا کا استعمال جیسے جیسے بڑھتا جارہا ہے اس کے منفی پہلو بھی سامنے آتے جارہے ہیں اور خصوصاً لڑکیوں اور خواتین کیلئے تو یہ تباہ کن بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

برطانوی نوجوان 22 سالہ نیتھن لائڈ کا شرمناک جرم اس نئے خطرے کی واضح مثال ہے۔ نیتھن کی گرل فرینڈ نے اس سے قطع تعلق کرلیا جس کا بدلہ لینے کیلئے اس نے لڑکی کی نیم برہنہ تصویر اور دونوں کی فحش ویڈیو اس کے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر اپ لوڈ کردی اور پاسورڈ بھی تبدیل کردیا تاکہ لڑکی اپنا اکاﺅنٹ کھول کر تصویر اور ویڈیو ڈیلیٹ بھی نہ کرسکے۔

خوش نصیب آدمی 30کروڑ روپے کی لاٹری جیت گیالیکن خوشی صرف چند پل کی ثابت ہوئی

نیتھن کی اس حرکت سے لڑکی کو بے پناہ شرمندگی اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کی شکایت پرنیتھن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ اسے چھ ماہ قید کی سزا سنائی جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -