معمولی مذاق پر بھارتی شوہر کا بیوی سے درندوں والا سلوک

معمولی مذاق پر بھارتی شوہر کا بیوی سے درندوں والا سلوک
معمولی مذاق پر بھارتی شوہر کا بیوی سے درندوں والا سلوک

  

نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم عام بات ہے لیکن اس کے باوجود ایک انتہائی معمولی بات پر ایک خاوند نے اپنی بیوی کے کندھے میں چاقو گھونپ کر بربریت کی ایسی مثال قائم کردی جس نے ہر سننے والے کو شدید صدمہ پہنچایا ہے۔

ریاست گجرات کے شہر سورت سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ ثمن اور شوہر 40 سالہ گنپت کے درمیان باوچی خانے میں ہنسی مذاق ہورہا تھا۔ ثمن نے گنپت کی کوکنگ کا معمولی سا مذاق اڑایا جس پر وہ اچانک مشتعل ہوگیا اور قریب پڑا چاقو اٹھا کر اس کے کندھے میں گھونپ دیا۔ چاقو کا 5 انچ کا پھل ثمن کے کندھے میں پیوست تھا جبکہ گنپت فوری طور پر گھر سے فرار ہوگیا۔

خاتون کے جنون نے اس کی جان لے لی

ثمن نے ہمسایوں کا دروازہ کھٹکھٹایا جنہوں نے ایمبولینس منگوائی اور اسے ہسپتال لے کر گئے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے کوئی ہڈی یا خون کی رگیں متاثر نہیں ہوئیں اور خاتون تیزی سے صحتیاب ہورہی ہے۔ گنپت کو قریبی پارک سے گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ثمن نے گنپت کی کوکنگ کا مذاق اڑاتے ہوئے اس کی مردانگی کا بھی ہلکا سا مذاق اڑایا تھا جس پر وہ آپے سے باہر ہوگیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -