مرد دھوکہ کیوں دیتے ہیں ، اہم وجوہات سامنے آ گئیں
لاہور (نیوز ڈیسک) اکثر یہ سننے میں آتا ہے کہ مردوں میں بے وفائی کا رجحان خواتین کی نسبت کہیں زیادہ پایا جاتا ہے۔ اگرچہ اکثر صرف بے وفائی کا تذکرہ ہوتا ہے لیکن ازدواجی تعلقات کے ماہر ڈاکٹر کمال کھرانہ نے ان وجوہات پر تحقیق کی ہے جو عموماً مردوں کو بے وفائی کی طرف مائل کرتی ہیں۔ اس تحقیق کے اہم ترین نکات درج ذیل ہیں:
-1 ڈاکٹر کھرانہ کے مطابق تعلقات میں تلخی، لڑائی جھگڑے اور گھریلو بے سکونی انہیں بے وفائی پر مائل کرنے والی اہم ترین وجہ ہے۔
-2 اکثر اوقات باہمی تعلق میں دلچسپی کا فقدان اور بوریت مرد کو بیوی کے علاوہ کسی دوسری خاتون میں دلچسپی لینے پر مجبور کردیتی ہے۔
-3 بے وفا مردوں میں یہ بیماری بھی عام پائی گئی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ خواتین کے ساتھ جنسی تعلق کے خواہشمند ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے ایک کے بعد دوسری خاتون کے پیچھے بھاگتے نظر آتے ہیں۔
خفیہ خط میں برطانوی تاریخ کے مقبول ترین وزیراعظم کی اسلام سے قربت کا انکشاف
-4 یہ مرد عام طور پر جذباتی عدم توازن کے بھی شکار ہوتے ہیں اور کسی ایسی خاتون کی تلاش میں ہوتے ہیں جو اُن کا جذباتی سہارا بن سکے۔
-5 جو بچے اپنے والدین کو بے وفائی کے مرتکب پاتے ہیں ان میں بڑے ہوکر یہی رویہ اپنانے کا خدشہ خاصا زیادہ ہوتا ہے۔
-6 اکثر بے وفا مردوں کا موقف یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی بیوی کی بے وفائی سے دکھی ہوکر کسی دیگر خاتون کی طرف مائل ہوئے۔
-7 کچھ مرد طلاق کے خواہشمند ہوتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کے ناجائز تعلقات کی خبر پاکر بیوی خود ہی طلاق کا مطالبہ کردے۔
-8 بعض مرد محض اس وجہ سے کسی اور خاتون کی طرف مائل ہوتے ہیں کہ وہ بیوی کی محبت سے محروم ہوتے ہیں اور جب انہیں کوئی پیار کرنے والی ملتی ہے تو وہ فوراً اس کی طرف لپکتے ہیں۔