نئے سال کی خوشیاں‘سانحہ پشاور کے شہیدوں کو بھولنا نہیں چاہئے ‘ ماجد مکھیانہ

نئے سال کی خوشیاں‘سانحہ پشاور کے شہیدوں کو بھولنا نہیں چاہئے ‘ ماجد مکھیانہ
نئے سال کی خوشیاں‘سانحہ پشاور کے شہیدوں کو بھولنا نہیں چاہئے ‘ ماجد مکھیانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کیپ ٹاؤن(بیورو رپورٹ)ہم لوگوں کو نئے سال کی خوشیوں میں سانحہ پشاور کے شہیدوں کو بھولنا نہیں چاہئے جب تک ہم لوگ اس واقعے کے اصل ذمہ داروں کو انجام تک نہں پہنچا لیتے چین سے نہیں بیٹھیں گے اور دہشتگردی کو آنے والے سال میں موجودہ حکومت کو ختم کرنا ہو گا اور ہمارے قائد چوہدری پرویز الٰہی دور حکومت میں ہوتے تو اب تک ہم نے دہشتگردوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دینی تھی کیپ ٹاؤن میں رانا بابر کے گھر پر مسلم لیگ ق کے پریذڈنٹ جنوبی افریقہ چوہدری ماجد مکھیانہ نے بیورو چیف روزنامہ پاکستان ندیم شبیر سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اس موقع پر ان کے ساتھ صدر مسلم لیگ ق کیپ ٹاؤن چوہدری قیصر بھٹی، چوہدری کلیم گوندل، چوہدری افضال جوئیہ، چوہدری شہزاد گل، محمد اورنگزیب گوگا بھائی، چوہدری سمیر وڑائچ فرحان نوازش، عاطف بٹ المعروف ججی بٹ، چوہدری اویس ورک چوہدری نواز گجر، چوہدری لطیف اور سینئر راہنما مسلم لیگ ق چوہدری شہزاد گل بھی موجود تھے ماجد مکھیانہ نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف کی حکومت دہشتگردی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے انہیں چاہئے کہ اب اسمبلیاں تحلیل کر دیں اور دوبارہ الیکشن کا اعلان کر دیں۔

مزید :

عالمی منظر -