فلپائن‘ سمندری طوفان کے نتیجے میں 31ہلاک‘ متعدد لاپتہ

فلپائن‘ سمندری طوفان کے نتیجے میں 31ہلاک‘ متعدد لاپتہ

  

 منیلا(این این آئی) فلپائن میں سمندری طوفان کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن میں سمندری طوفان کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے ساتھ ساتھ 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے سبب بہت سے مکانات منہدم، سڑکیں اور ہائی ویز تباہ ہوگئیں ٗ ہزاروں افراد علاقہ چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ٗسمندری طوفان کی وجہ سے مواصلاتی نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا ٗ متاثرہ علاقوں میں پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔فلپائن میں ہر سال 20 کے قریب طوفان آتے ہیں جب کہ گزشتہ برس فلپائن میں آنے والا طوفان ملک کی تاریخ کا سب سے بدترین طوفان تھا جس میں 7 ہزار سے زائد افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -