ابو بکر البغدادی کی سابقہ اہلیہ کو رہا نہ کیا گیا تولبنانی فوجی کو ہلاک کر دیں گے،داعش کی لبنانی حکومت کو دھمکی

ابو بکر البغدادی کی سابقہ اہلیہ کو رہا نہ کیا گیا تولبنانی فوجی کو ہلاک کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بغداد(آئی این پی) عراق اور شام میں سرگرم دہشتگرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (داعش ) نے لبنانی حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس کے رہنما ابو بکر البغدادی کی سابقہ اہلیہ کو رہا نہ کیا گیا تو وہ اپنے قبضے میں لیے ہوئے ایک لبنانی فوجی کو ہلاک کر دیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیخ وسیم المصری جو دہشت گرد گروہ القاعدہ کی شامی شاخ النصرہ فرنٹ اور اسلامک اسٹیٹ کے زیرقبضہ 25 سکیورٹی اہلکاروں کی رہائی کے لیے ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے،کا کہناہے کہ اسلامک اسٹیٹ نے اپنے ایک اور رہنما کی بیوی کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -