چین، فیکٹری میں دھماکے سے 17 ہلاک،20 زخمی

چین، فیکٹری میں دھماکے سے 17 ہلاک،20 زخمی

  

بیجنگ(آئی این پی) چین میں جنوبی شہر فوشاں میں قائم ایک فیکٹری میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ جنوبی شہر فوشاں میں قائم ایک فیکٹری میں پیش آیا ۔ حکام نے بتایا کہ اس فیکٹری میں تین دھماکے ہوئے، جن کی وجہ سے فیکٹری کی دیواریں اور چھت تباہ ہو گئی۔ دھماکے اتنے شدید تھے کہ قریب ہی واقع ایک گلاس فیکٹری اور دیگر پلانٹس بھی متاثر ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ امدادی آپریشن جاری ہے۔

مزید :

عالمی منظر -