کیپ ٹاؤن: سیاسی پارٹیوں کے لیڈر نئے سال کی خوشیاں منانے جمع ہو گئے

کیپ ٹاؤن: سیاسی پارٹیوں کے لیڈر نئے سال کی خوشیاں منانے جمع ہو گئے
کیپ ٹاؤن: سیاسی پارٹیوں کے لیڈر نئے سال کی خوشیاں منانے جمع ہو گئے

  

 کیپ ٹاؤن(بیورو رپورٹ) نئے سال کی آمد آمد ہے اور کیپ ٹاؤن میں بھی اس وقت سیاسی میلہ لگ چکا ہے پورے جنوبی افریقہ سے مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈر کیپ ٹاؤن میں نئے سال کی خوشیاں منانے جمع ہو چکے ہیں مسلم لیگ ن کے راشد بشیر سیال تحریک انصاف کے مہر نواز خان مسلم لیگ ق جنوبی افریقہ کے صدر چوہدری ماجد کمیانہ اور کیپ ٹاؤن کے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری قیصر بھٹی پاکستان عوامی تحریک کے شمس بٹ اور ان کے علاوہ کئی دوسرے لوگ بھی موجود ہیں راشد بشیر سیال نے اس موقع پر نیک خواہشات کے اظہار کے ساتھ بیورو چیف ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے کہ آنے والا نیا سال ہم سب پاکستانیوں کے لئے خوشحالی، امن اور بھائی چارے کے ساتھ آئے اور اس وقت ہماری موجودہ حکومت کو جن مشکلات کا سامنا ہے 2015ء میں ہم ان سب مشکلات پر قابو پا لیں۔ راشد بشیر سیال نے مزید کہا کہ 2014ء میں مختلف حادثات کے شکار ہونے والے پاکستانیوں کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے اورآنے والا نیا سال ہم سب کے لئے خوشیاں ہی خوشیاں لے کر آئے۔

مزید :

عالمی منظر -