ڈرامہ سیریل’’عاشق حسین‘‘میں منفرد کردار میں نظر آؤں گا،فیصل قریشی
لاہور(فلم رپورٹر)ٹی کے معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ نجی ٹی وی کیلئے بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل’’عاشق حسین‘‘میں منفرد کردار میں نظر آؤں ۔مجھے یقین ہے کہ میرے پرستار مجھے اس کردار میں بہت پسند کریں گے اور ان کو یہ کردار مدتوں یاد رہے گا۔فیصل قریشی نے کہا کہ پروڈیوسر فہد مصطفےٰ کے اس میگا پراجیکٹ میں میرے مقابل فلمسٹار صائمہ ہیروئن ہیں۔میں اور صائمہ پہلی بار کسی ٹی وی ڈرامیں کام کررہے ہیں۔