پریانکا چوپڑا پہلی بار پروڈیوسر کے فرائض بھی سرانجام دیں گی

پریانکا چوپڑا پہلی بار پروڈیوسر کے فرائض بھی سرانجام دیں گی
پریانکا چوپڑا پہلی بار پروڈیوسر کے فرائض بھی سرانجام دیں گی

  

ممبئی (این این آٰئی) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اداکاری کیساتھ پہلی مرتبہ کسی فلم کیلئے پروڈیوسر کے فرائض بھی انجام دے رہی ہیں ۔ ایک انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ایک عورت کبھی بھی پروڈکشن ہاؤس نہیں چلا سکتی مگر اب میں اداکارہ اور گلوکارہ کیساتھ ساتھ پروڈیوسر بھی بن گئی ہوں اور اپنے پروڈکشن ہاؤس پرپل پیبل پکچرز کے بینر تلے فلم ’’مادام جی‘‘ بنانے جارہی ہوں ۔ یہ فلم ایک غیر حقیقی کہانی پر مبنی ہے جس میں ایک ایسی ائٹم گرل کو دکھایا جائیگا جسے حالات سیاست کے میدان میں دھکیل دیتے ہیں ۔میں بڑے بجٹ کی فلم بنانے کی قابل نہیں مگر میری کوشش ہے کہ اس چھوٹی فلم میں بڑا ٹیلنٹ دکھا سکوں اداکارہ کا کہناتھا کہ اپنی اس فلم کے سلسلہ میں متعدد ہدایتکاروں اور اداکاروں سے ملاقات بھی کر چکی ہوں اور مجھے بطور پروڈیوسر فیصلہ کرنے سے بہت مزہ آرہا ہے کیونکہ اس سے مجھے ایک نیا تجربہ حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھنے کو بھی مل رہا ہے۔

مزید :

کلچر -