فاطمہ آفندی اور بابر خان کی ٹی وی پر واپسی

فاطمہ آفندی اور بابر خان کی ٹی وی پر واپسی

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ فاطمہ آفندی اور بابر خان کی ڈرامہ سیریل’’دربدر تیرے لئے‘‘ کے ذریعے ٹی وی پر واپسی۔ڈائریکٹر عاطف حسین کے ڈرامے نے ابتدا میں ہی ناظرین کو اپنی گرفت میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق فاطمہ آفندی شادی اور بابر خان ایکسیڈنٹ کے باعث شوبز کو ٹائم نہیں دے پا رہے تھے جنہیں سید عاطف حسین نے اپنی سیریل’’دربدر تیرے لئے‘‘ میں کاسٹ کیا ہے۔یہ ڈرامہ بہت پسند کیا جارہا ہے۔

مزید :

کلچر -