راحت فتح علی نے پاکستانی رقاصہ کو اپنے گانے پر رقص کرنے سے روک دیا

راحت فتح علی نے پاکستانی رقاصہ کو اپنے گانے پر رقص کرنے سے روک دیا

  

لاہور (این این آئی)؛ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان پاکستانی فنکاراؤں کیساتھ پر فارم کرنے سے شرمانے لگے۔ لاہورمیں ایک تقریب کے دوران پاکستانی رقاصہ کو اپنے گانوں پر رقص کرنے سے روک دیا۔بھارتی فلموں کو خوبصورت گانوں سے سجانے والے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان پاکستانی فنکاراؤں کے ساتھ پر فارم کرنے سے شرمانے لگے۔ شادی کی ایک تقریب میں ان کے گانے پر پرفارمنس کیلئے پاکستانی رقاصہ نمرین بٹ کو دعوت دی گئی تو راحت فتح علی خان نے گانا روک دیا اور کہا کہ وہ کسی پاکستانی رقاصہ کو اپنے ساتھ رقص کی اجازت نہیں دیں گے۔

راحت فتح علی خان کی اس بات پر انتظامیہ اور حاضرین حیران رہ گئے۔ راحت فتح علی خان کے مینیجر کا کہنا ہے کہ وہ ایک عالمی شہرت یافتہ گلوکارہیں۔ انہوں نے جو کچھ بھی کیا اپنے پروٹوکول کے مطابق کیا۔

مزید :

کلچر -