2014اللہ کرے !2015ء ملک کیلئے امن و استحکام اور معاشی خوشحالی لیکر آئے

2014اللہ کرے !2015ء ملک کیلئے امن و استحکام اور معاشی خوشحالی لیکر آئے
2014اللہ کرے !2015ء ملک کیلئے امن و استحکام اور معاشی خوشحالی لیکر آئے

  

 ء جاتے جاتے کئی مکھڑوں پر ہنسی اور کسی کو روتے ہوئے چھوڑتا ہوا چلا گیا‘کسی کے تو نصیب جا گے اور کسی کے نصیب مکمل ہی سو گئے آج کل لوگ ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد دے رہے ہیں لیکن کسی نے بھی کیا پچھلے سال کے ختم ہونے کے بعد سوچاکہ ہم نے 2014ء میں کیا کیا غلطیاں کیں اور کیا کھویا ،کیا پایا، اس سال میں ہمارے ملکی تاریخ میں ایسے ایسے کام ہوئے جس کی مثال شائد ہی نہ ہو۔ اس سال نے جاتے جاتے کئی معصوم چراغ گل کر دیئے جنہوں نے ابھی مکمل ایک پھول بننا تھا اور جن کی مہک ابھی دنیا میں آتی تھی ان کی مائیں دروازے پر ان کا راستہ تکتے تکتے رہ گئیں لیکن ان کے لخت جگر اس سال میں ان سے بچھڑ گئے۔ 2014ء میں پاکستان بھر میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی وجہ سے بھی لوگ شاید ہی اس سال کو بھلا پائیں جس طرح سے حکومت نے ماڈل ٹاؤن میں بزرگوں ،بچوں اور جوانوں پر گولیوں اورڈ نڈے برسائے شاید ہی وہ لوگ اس 2014ء کو بھول پائیں ۔ایسے کئی واقعے رونما ہوئے جن کی وجہ سے لوگ گزرے سال کو بھلا سکیں ۔واہگہ بارڈر پر بیگناہ مرنے والے لوگوں کے گھر والے بھی شاید ہی ان کے ساتھ ساتھ گزرے ہوئے سال کو بھلا پائیں ہم لوگوں کو ایسی غلطیوں سے اجتناب کرنا ہو گا جن کی وجہ سے ہم بعد میں پچھتائے ایسے کاموں سے دور رہنا ہو گا جن کی وجہ سے ہم نے نقصان اٹھایا۔اللہ کرے 2015ء کا سال میرے ملک کے لئے خوشحالی اور بھائی چارے کی فضا لے کر امن اور روزگاری لے کر آئے ۔نیا سال غریبوں کو غربت سے بچائے اور ان کو خوشحال بنائے اور اسی طرح پوری دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں کو اللہ تعالیٰ خوش و خرم رکھے اور ان کے خاندانوں کو بھی محفوظ رکھے۔آمین

مزید :

عالمی منظر -