ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے پی ٹی وی لاہور مرکز کے خصوصی پروگرام ریکارڈ

ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے پی ٹی وی لاہور مرکز کے خصوصی پروگرام ریکارڈ
ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے پی ٹی وی لاہور مرکز کے خصوصی پروگرام ریکارڈ

  

لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان ٹیلی ویژن نے ربیع الاول2014ء(AH-1436) وجہہ تخلیق کائنات حضرت محمد ﷺ کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے پروگرام ریکارڈ کئے جنہیں پی ٹی وی کی سپیشل میراتھن ٹرانسمیشن رحمتہ العالمین کے ٹائٹل سے پی ٹی وی ہوم، نیوز سے نشر کیا جائے گا۔ پروگرام میں آقا علیہ الصلوۃ السلام کے حضور گلہائے عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک کے نامور جید علماء کو اسٹوڈیوز میں پروگراموں میں شرکت کی دعوت دی جنہوں نے آقا کی زندگی مبارک کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی وہ تو یہاں تک کہہ گئے کہ نبی آخر الزمان کے مدحت سرا تواغیار بھی ہیں۔ رب کائنات نے حضرت محمد ﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت العالمین بنا کر بھیجا۔ آمنہ کے لعل کو سارے جہانوں اور اس میں بسنے والی مخلوقات کیلئے سراپا رحمت بنا کر بھیجا جن و انس، ہجر و شجر آپ کے سامنے سرنگوں ہو گئے اسلامی تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ جانوروں نے بھی اپنے ساتھ ہونیوالے ناروا سلوک پر اپنی عرض گذاشت پیش کیں جس پر حضرت محمد ﷺ نے بنی نوع انسان کو جانوروں کیساتھ صلح رحمی اور اچھے برتاؤ کا درس دیا آقا الصلوۃ السلام کی تشریف آواری سے پہلے معاشرہ دگرگوں حالات میں تھا نہ صرف معاشرتی برائیاں بدرجہ اتم موجود تھیں بلکہ انتہا درجے کے ناروا سلوک اور بڑے چھوٹے کی تمیز بھی عام دیکھی جاتی تھی انسانی تاریخ میں ان برائیوں کی مثال ماضی بعید میں دیکھی گئی کہ اتنا انسانیت سوز سلوک اقوام کی تاریخ میں نہ دیکھا گیا۔

اگر اس وقت کے کسی گھر میں بیٹی پیدا ہو جاتی تو وہ گھر خوشیوں کی بجائے ماتم کدہ بن جاتا اگر کوئی فوت ہو جاتا تو اس گھر میں بھی صف ماتم بچھ جاتی۔ عورت کیلئے جائیداد نان و نفقہ میں کوئی حصہ نہ تھا معاشرہ میں عورت کا کوئی خاص مقام نہیں تھا۔ طبقاتی اونچ نیچ کا فرق واضح تھا کہ بدو اگر صبح کے وقت سرداران مکہ کے سامنے آجاتا تو وہ سردار اس دن کو نحوست کا دن قرار دیتا معاشرہ میں دینی ، تہذیبی کوئی اقدار نہیں تھی لوگ بت پرست تھے وہ ایک خدا کی بجائے کئی خداؤں کو پوجتے تھے ان تمام تر معاشرتی ناانصافیوں، ناہمواریوں کو ختم کرنے کیلئے آپ ﷺ تشریف لائے آپﷺ کے وجود اطہر سے اس معاشرہ اور اس میں بسنے والے لوگوں کو فرسودہ نظام سے نجات ملی پیارے دین کی اشاعت و تبلیغ کیلئے اللہ کے محبوب کو بڑی سختیاں جھیلنی پڑیں جسم مبارک کو لہو لہان کر دیا گیا اپنوں اور غیروں نے مصائب کے پہاڑ کھڑے کر دئیے اتنی اذیتیں دیں کہ اسلا می تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی طائف کے واقع پر سیدنا جبرائیل نے پوچھا کہ اللہ کے محبوب اگر آپ چاہیں تو جبرائیل اللہ رب العزت کے حکم سے پر ماریں تو یہ بستی صفحہ ہستی سے مٹ جائے جس کے بسنے والوں نے آپ کو اتنی تکلیفیں دیں آپ رحمتہ العالمین تھے آپ نے فرمایا کہ جبرائیل میرے ساتھ بیٹھ اپنے رب سے دعا کریں کہ اللہ ان کی اگلی نسلوں سے اسلام کے بڑے سپوت پیدا فرمائے جبرائیل نے آمین کہا آپکی زندگی مبارکہ کے تمام تر پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے آپکے قومی چینل نے بہترین پروگراموں کا گلدستہ تیار کیا ہے۔

مزید :

کلچر -